ملک کے آئین کے تحفظ کے تئیں ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے جشن یوم جمہوریہ: مولانا حکیم الدین قاسمی

یوم جمہوریہ تقریب کے عنوان سے جمعیۃ یوتھ کلب کے مدنی یوتھ سنٹر پر پرچم کشائی، مدرسہ اسلامیہ یاسینیہ کھوڈہ نگلہ ضلع مظفر نگر میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کا خطاب۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے زیر صدارت مدنی یوتھ سینٹر کینڈکی مظفرنگر میں گھنے کہرے کے باوجود قومی ترنگا کو سلامی دی گئی اور یوتھ کلب کے نوجوانوں نے ملک میں مضبوط جمہوریت کے لیے دعائیں کیں۔ اس کے بعد مدرسہ اسلامیہ عربیہ یاسینیہ سراج العلوم کھوڈہ نگلہ ضلع مظفرنگر میں یوم جمہوریہ سے متعلق پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولاناحکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔

ملک کے آئین کے تحفظ کے تئیں ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے جشن یوم جمہوریہ: مولانا حکیم الدین قاسمی

اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں آزادی ویوم جمہوریہ سے متعلق بیان فرمایا کہ آزادی کی لمبی لڑائی جس میں ہمارے اکابر علماء، مسلمان اور اہل وطن نے مشترکہ طور سے قربانی دی، اسی کے طفیل میں کم وبیش ڈھائی سال بعد ہمارے ملک میں آئین ہند کا نفاذ عمل میں آیا، جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کی جد وجہد سے ملک کا آئین اس طرح سے وضع پایا کہ سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور کھلی آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہوا۔ آج اسی کی برکت ہے کہ آزادی کے ساتھ مدارس ومساجد ومکاتب اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں (الحمدللہ) انھوں نے کہا کہ جمہوریت کا یہ تہوار ہمیں ہمیشہ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھنا ہے، اگر ہم اس عظیم ملک کے سپاہی ہیں تو اس کی خدمت یہ ہے کہ ہمیں اس کی ترقی میں پورا پورا حصہ لینا ہے۔

ملک کے آئین کے تحفظ کے تئیں ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے جشن یوم جمہوریہ: مولانا حکیم الدین قاسمی

قبل ازیں مدرسے کے طلبہ محمد شاکر جڑودہ، محمد امان اللہ مصطفی آبادی، ہاشم تابش مظفرنگری، محمد مشکورکھتولوی نے خوبصورت انداز میں تقریری ونعتیہ پروگرام پیش کیے، محمد شعیب کلہیڑی نے قومی ترانہ پڑھا اور قاری سلمان مدرس مدرسہ ھذا نے حالات کے تناظر میں نظم پیش کی۔ مدعوئین خصوصی میں مفتی عبدالحسیب، پردھان تنویر، محمد سرتاج مرسلین و دیگراہلیان بستی شریک ہوئے۔

ملک کے آئین کے تحفظ کے تئیں ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے جشن یوم جمہوریہ: مولانا حکیم الدین قاسمی

مدرسے کے اساتذہ میں مفتی مدثر مفتی عثمان، مولانا صداقت، قاری مدثر، قاری انتظار، قاری عابد، قاری عبدالرب، قاری عارف، قاری شہزاد، قاری نعیم، قاری ساجد، قاری طیب، قاری شمشاد، ماسٹر اسلام، ماسٹرعمر وغیرہ نے شرکت کی، نظامت کے فرائض مدرسے کے مہتمم حضرت قاری محمد جعفر نے انجام دئیے۔ پروگرام کا اختتام مہمان خصوصی حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے پر مغز دعاء پر ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔