رابعہ گرلز پبلک اسکول اور ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل اسکول کی بہترین کارکردگی

سی بی ایس ای دسویں کا نتیجہ برآمد ہو چکا ہے جس میں پرانی دہلی کے مشہور رابعہ گرلز پبلک اسکول اور جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین سینئر سیکنڈری میموریل اسکول کے بچوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

آج سی بی ایس ای نے دسویں درجہ کا نتیجہ جاری کیا جس میں ایک بار پھر لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ فصیل بند شہر میں واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول کا دسویں جماعت کا نتیجہ ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی شاندار رہا ۔ یہاں کل 142میں سے 9طالبات نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے جب کہ 95 طالبات نے 60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ پورے اسکول میں عائشہ شمیم 97.6 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ پر رہیں۔ دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب مومنہ فضل95.6 فیصد اور رومیصاء شکیل 95.2 فیصد رہیں۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں 21 طالبات نے پانچوں مضامین میں 75 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ عائشہ شمیم نے سوشل سائنس میں 100نمبر، رومیصاء شکیل نے ریاضی میں 99 نمبر اور ادیبہ عرفان، عائشہ شمیم، عفّت لئیق اور ثنا ذوالفقار اور مومنہ فضل نے اردو میں99-99 نمبر حاصل کیے۔طالبات کی نمایاں کامیابی پر اسکول کی ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈاکٹر ناہید عثمانی صاحبہ نے اساتذہ اور طالبات کو اچھے ریزلٹ پر مبارکباد دی۔

دوسری طرف دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول کی دسویں جماعت کا نتیجہ80فی صد رہا۔ اس سال127طلبا نے امتحان میں شرکت کی جس میں 85طلبا اور 42طالبات نے امتحان دیا۔اس میں 71طلبا اور31طالبات پاس ہوئے اور 24بچے کمپارٹمینٹ رہے۔ پاس ہونے والی اسٹوڈنٹ آسیہ ہاشمی(X-A) نے 78.6فی صد نمبر حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا ،محمد اشہر اقبال(X-C) نے 72.2فی صدکے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیااورعدنان خان (X-A)نے 71فی صد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔اردو مضمون کا نتیجہ صد فی صد رہا جس میں 37طلبا نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔واضح رہے کہ دسویں کلاس کے بورڈ کا پہلا سال تھا اس سے پہلے یہ امتحانا ت اپنے اپنے اسکولوں میں ہی ہوا کرتے تھے۔

نتیجہ کے اعلان ہونے کے بعد اسکول کے پاس ہونے والے طلبا و طالبات اوران کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے بچوں ،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبا کوپرنسپل اور اساتذہ کی جانب سے خصوصی مبارکبادیاں دی گئیں ا وران کی بہترین کارکردگی کی ستائش بھی کی۔

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہماری قوم کے بچے تعلیمی میدان میں مزید بہتر مظاہرہ کر یں گے۔پرنسپل نے اس موقع پر بطورِ خاص ان تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جنھوں نے دسویں کلاس میں درس و تدریس کے فرائض انجام دئیے ۔ان اساتذہ میں ، محمد فہیم،شباہت حسین، محمد شاہد، افسانہ، نازش صدیقی، تسلیم احمد،حارث،طیبہ،فوزیہ خان،جعفر حسنین ، محمد وسیم ،فرحان بیگ، امتیاز احمد وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔