بی جے پی حکمراں ایم سی ڈی نے 4 ماہ سے زیر التواء تنخواہ مانگنے پر ڈاکٹروں کو نکالا: درگیش پاٹھک

عام آدمی پارٹی لیڈر درگیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے کورونا کے وقت جان کی پروا کیے بغیر دہلی والوں کی خدمت کی، ان کے ساتھ ایسا سلوک کرنا انسانیت کے خلاف ہے۔

عآپ لیڈر درگیش پاٹھک
عآپ لیڈر درگیش پاٹھک
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کے ڈاکٹروں نے چار ماہ سے زیر التواء تنخواہیں مانگی تھیں اور ایم سی ڈی نے انہیں برطرف کر دیا۔ کورونا کے وقت میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر دہلی والوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا انسانیت کے خلاف ہے۔ ڈاکٹروں کو جائز رقم مانگنے پر نوکری سے نکال دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کا فیصلہ غلط ہے، عام آدمی پارٹی اس کی مخالفت کرتی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ درگیش پاٹھک نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ کا مسئلہ بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی میں ایک ایسا مسئلہ بن گیا ہے، جہاں ایم سی ڈی نے پوری انسانیت کھو دی ہے۔ ہم ہمیشہ یہ بتاتے ہیں کہ ایم سی ڈی کے ڈاکٹر، نرسیں، صفائی کرنے والے، اساتذہ، ایم سی ڈی انہیں کبھی بھی وقت پر تنخواہ نہیں دیتا۔ جس کی وجہ سے ایم سی ڈی ملازمین کو کئی بار ہڑتال پر جانا پڑتا ہے۔ بی جے پی سے وجہ پوچھنے پر ہمیشہ یہی جواب ملتا ہے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تو تنخواہ کہاں سے دیں؟ لیکن اب بی جے پی نے اپنی کرپشن کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔


درگیش پاٹھک نے کہا کہ ایم سی ڈی کے ڈاکٹروں کو گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہیں۔ اپنی مشکلات سے پریشان ہو کر جب وہ بی جے پی سے اپنی تنخواہ مانگنے کے لیے پہنچے تو انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔ آج کورونا کے وقت دہلی کے لوگوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا انسانیت کے خلاف ہے۔ ایم سی ڈی کی حکومت والی بی جے پی نے پوری انسانیت کو بھلا دیا ہے۔ ایک تو آپ ملازمین کو مہینوں سے تنخواہ نہیں دیتے، اور اوپر سے تنخواہ مانگنے پر نوکری سے نکال دیتے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ عام آدمی پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔

عآپ لیڈر نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ سب جانتے ہیں ایم سی ڈی میں کتنی کرپشن ہے۔ دہلی کی زمین بیچنے میں، اسکول بیچنے میں، اسپتال بیچنے میں تو MCD سب سے آگے ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے دہلی کی تاریخی چیزیں بھی بیچ دی ہیں۔ اس کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ اوپر سے اب انہیں نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ تو MCD کا سارا پیسہ ان کے کونسلروں اور لیڈروں کی جیبوں میں کہاں جا رہا ہے؟ یہی وجہ ہے کہ MCD ہمیشہ غریب رہتا ہے۔ عام آدمی پارٹی بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی کے فیصلے کے خلاف ہے۔ کارپوریشن انتخابات قریب ہیں، دہلی کے لوگ بی جے پی کو ایم سی ڈی سے باہر پھینک دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */