شام میں نہتے لوگوں پر حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

شام میں اسد حکومت و روسی افواج کی مشترکہ کارروائی و فضائی حملوں میں مرد وعورتیں معصوم بچے اور بوڑھے ہزاروں کی تعداد میں مارے جا چکے ہیں۔

تصویر سالار غازی
تصویر سالار غازی
user

پریس ریلیز

امروہہ: جمعیۃعلماء امروہہ کے زیر اہتمام جامع مسجد امروہہ میں ہنگامی میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت صدر مدرسین و ناظم تعلیمات مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ کے ہوا۔ میٹنگ کے دوران تاریخی سرزمین ملک شام میں حکومت اور روس کی مشترکہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ، میٹنگ میں شامی و روسی حکومت کی جانب سے علاقائی لوگوں پر جاری جارحانہ بمباری پر دونوں حکومتوں کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ سیریا میں نہتے لوگوں پر جاری حکومتی کاروائی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بتایا گیا کہ اب تک سیریا میں اسد حکومت و روسی افواج کی مشترکہ کارروائی و فضائی حملوں میں مرد وعورتیں معصوم بچے اور بوڑھے ہزاروں کی تعداد میں مارے جا چکے ہیں۔

جمعیۃعلماءکی میٹنگ میں یو این او کو ایک مطالباتی مکتوب ارسال کرنے سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی اور اس پر عملی اقدام کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ امروہہ کی معرفت سکریٹری جنرل یو این او کو ارسال ایک مطالباتی مکتوب ارسال کیا گیا جس میں سکریٹری جنرل یو این او سے مطالبہ کیا گیا کہ سیریا و روسی حکومتوں پر دباؤ بنایا جاۓ اور باغیوں کے نام پر بےگناہ لوگوں پر جاری مظالم کو فوری بند کریا جائے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملک سیریا کے دہلی قائم سفارت خانہ کو بند کیا جائے ، سیریا و روسی حملوں میں زخمی سیریائی شہریوں کی یو این او کے ذریعے فوری امداد و ضروری رسد کے انتظامات کیے جایئں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی، ماسٹر ذاکر حسین کاظمی، اقبال خان ، قمر نقوی ، شمیم الدین، اشیم فاروق، وسیم اکرم، الطاف صدیقی، شاہکار آفتاب ،چودھری شکیل ، فہیم نبی، سیف صدیقی ، کامران خان، شمیم احمد ، عمران جعفری ، تصور اذان ،سلیم خان، مفتی فرمان ، علی امام رضوی، ڈاکٹر امین الحق عدنان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Mar 2018, 12:12 PM