رابعہ گرلز پبلک اسکول میں ’اٹل کمیونٹی ڈے‘ کا اہتمام

پروفیسر بھاٹیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانی دلّی کی تنگ گلیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رابعہ اسکول اور اس کا تعلیمی معیار قابلِ تعریف ہے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

22 دسمبر2018 بروز سنیچرسابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے (یومِ پیدائش25 دسمبر) کے موقع پر رابعہ گرلز پبلک اسکول میں انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اٹل کمیونٹی ڈے منایا گیا۔ نیتی آیوگ کے تحت اٹل ٹنکرنگ لیب کے لیے پورے ہندوستان سے منتخب کیے گئے اسکولوں میں رابعہ اسکول بھی شامل ہے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز

اٹل کمیونٹی ڈے کے موقع پر ڈاکٹر ایم۔پی۔ ایس بھاٹیہ، ڈین۔اسٹوڈینٹ ویلفیئر، نیتا جی سبھاش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نے مہمانِ خصوصی کے طور پر اور نجمی سلیم، پروجیکٹ منیجر، ایچ۔آر۔ڈی، ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی نے مہمانِ ذی وقارکے طور پرشرکت کی۔

پروگرام میں شامل ہونے کے لیے دہلی کے مختلف اسکولوں کی طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ پروگرام کی شروعات تلاوتِ کلامِ پاک اور اس کے ترجمہ سے ہوئی۔ بچیوں نے اسکول ترانہ اور پی۔پی۔ٹی پیش کی۔ مینک نے پی۔پی۔ٹی کے ذریعہ ٹنکرنگ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ جگاڑ کے ذریعہ کی گئیں ایجادات کس طرح زندگی کو سہل بناسکتی ہیں۔ تن مے نے ڈرون چلا کر دکھایا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ایجادات وہ خود بھی کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر چاروی مہتا نے کہا کہ طالبات کو ایجادات کرتے وقت اس بات کو ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ ان کی کی گئی ایجاد سے وہ کوئی تجارت شروع کرسکیں اور ملک و قوم کی خدمت بھی ہو جائے۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات کے ذریعہ بنائے گئے ماڈلز بھی دکھائے گئے۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر بھاٹیہ نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانی دلّی کی تنگ گلیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ رابعہ اسکول اور اس کا تعلیمی معیار قابلِ تعریف ہے۔ یہاں کی بچیوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑھتی دلچسپی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انھیں طے کرنا چاہیے کہ مستقبل میں وہ کیا بننا چاہتی ہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آنے والا وقت سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہی ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ سائنس پڑھنی چاہیے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز

اسکول پرنسپل، ڈاکٹر ناہید عثمانی نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور محترمہ زیبا ایاز اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ نظامت کے فرائض بلقیس درّانی نے ادا کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Dec 2018, 6:09 PM
/* */