رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیم انعامات منعقد، تقریب سے معزز شخصیات کا خطاب

28 اگست کو اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل وسیم احمد اور 29 اگست کو حیدر حسن، ڈائریکٹر ہمدرد اسٹڈی سرکل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات کا منظر</p></div>

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات کا منظر

user

پریس ریلیز

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں 28 اگست 2023 کو پری پرائمری اور پرائمری سیکشن، 29 اگست 2023 کو سینئر سیکشن میں جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ 28 اگست کو اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل وسیم احمد اور 29 اگست کو حیدر حسن، ڈائریکٹر ہمدرد اسٹڈی سرکل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وسیم صاحب کا استقبال حبا یوسف نے کیا اور کے جی کی طالبہ ارزاہ نے گلہائے تہنیت پیش کیے۔ کلثوم زہرہ نے حیدر حسن کا استقبال کیا اور منیرہ سلفی نے گلہائے تہنیت پیش کیے۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیم انعامات منعقد، تقریب سے معزز شخصیات کا خطاب

اس موقع پر ڈاکٹر ناہید عثمانی مہمانِ ذی وقار کے طور پر موجود تھیں۔ ان کو گلہائے تہنیت رشدہ گلزار نے پیش کیے۔ پروگرام میں صوفیہ شمیم (ایچ ایم، پرائمری سیکشن) اور بلقیس درّانی (ایچ ایم، پری پرائمری سیکشن) بھی موجود تھیں۔ ان کے علاوہ پی ٹی اے ممبران اور انعامات حاصل کرنے والی طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیم انعامات منعقد، تقریب سے معزز شخصیات کا خطاب

فنکشن میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور سبجیکٹ ٹاپرس کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ اس کے علاوہ ہر کلاس سے بیسٹ آرٹسٹ، بیسٹ پروفیشنٹ ان انگلش، بیسٹ اسپورٹس پرسن، جوڈو کیپٹن، ریمارکیبل امپروومنٹ، سینٹ پرسینٹ اٹینڈینس، اسٹوڈینٹ کاؤنسل کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ نہرو ہاؤس کو بیسٹ ہاؤس ایوارڈ دیا گیا۔ اسکول کی بیسٹ ڈسپلنڈ، بیسٹ اٹینڈینس اور بیسٹ اسمبلی کرنے والی کلاسز کے کلاس ٹیچرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول میں جلسۂ تقسیم انعامات منعقد، تقریب سے معزز شخصیات کا خطاب

اسکول کے ہر زمرہ سے ہرسال ایک طالبہ کو آل راؤنڈر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ ان طالبات کے تعلیمی ریکارڈ کے علاوہ ان کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی ذہن میں رکھا جاتا ہے۔ اس سال پری پرائمری سیکشن سے کے جی کلاس کی ازراہ، پرائمری سیکشن سے پانچویں جماعت کی مریم امین، مڈل زمرہ سے آٹھویں جماعت کی حفصہ خاں اور سینئر سیکنڈری زمرہ سے گیارہویں جماعت کی منیرہ سلفی اس اعزاز کی حقدار قرار دی گئیں۔


وسیم احمد (پرنسپل، اینگلو عربک اسکول) نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ دوسرے بچوں میں بھی یہاں تک پہنچنے اور انعامات حاصل کرنے کی لگن پیدا ہو اور آنے والے سال میں انعامات حاصل کرنے والی طالبات کا نمبر اور زیادہ بڑھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر حسن (ڈائریکٹر، ہمدرد اسٹڈی سرکل) نے کہا کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس اسکول میں طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دے رہی ہیں۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے اس لیے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے اس بات کی بھی خواہش ظاہر کی کہ طالبات آگے چل کر سول سروسز اور وکالت کے امتحانات میں بھی کامیابی حاصل کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔