معروف صحافی و کانگریس لیڈر انیس درانی کی رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تعزیتی نشست کا انعقاد

نشست میں شامل تمام افسران و اسٹاف نے انیس درانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور مولانا ادریس حسینی نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

<div class="paragraphs"><p>انیس درانی کی فائل تصویر</p></div>

انیس درانی کی فائل تصویر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کے مشہور عوامی شخصیت، صحافی، سینئر کانگریسی لیڈر اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین انیس درانی کی رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس، حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں بعد نماز ظہر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسرجاوید عالم خان نے کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے بتایا کہ درانی صاحب باغ و بہار طبیعت کے انتہائی خوددار شخصیت تھے۔ جب وہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین تھے تبھی سے دہلی حج کمیٹی کو باقاعدہ سرکاری گرانٹ ملنا شروع ہوئی اور اس گرانٹ کو دلانے میں درانی صاحب کی کافی کوشش شامل تھی اور ان کی قیادت میں حج کمیٹی میں کافی جدید اصلاحات ہوئیں۔


نشست میں شامل تمام افسران و اسٹاف نے انیس درانی صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اور مولانا ادریس حسینی نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔