ام ماریہ حق کی نظم: یادوں کے دریچے 

تمام دن کی مسافت، اپنے دامن میں سمیٹ کر، یہ شام، میری دہلیز پر، تھک کے ٹھہر جاتی ہے...

تصویر سوشل میڈیا
i

تمام دن کی مسافت

اپنے دامن میں سمیٹ کر

یہ شام

میری دہلیز پر

تھک کے ٹھہر جاتی ہے

اکثر تو وہ

لوٹ جاتی ہے خاموش

لیکن کبھی کبھی

کھلے چھوڑ جاتی ہے

یادوں کے دریچے

ماضی کی بھینی بھینی خوشبو

غم سے لدی پرچھائیاں

دل کو شاد کرتے

رنگ و راھت کے پُر سکون منظر

میرے وجود کو ہزار پارہ کرتے

بے زبان خواہشوں کے احتجاج

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔