کربِ مسلسل... ام ماریہ حق کی نظم
یہ کیسی قاتل اداس رُت ہے، تمام منظر ہیں سہمے سہمے، ویران سڑکیں، ساکت و جامد، درد سے بوجھل ہے بستی بستی

i
یہ کیسی قاتل اداس رُت ہے
تمام منظر ہیں سہمے سہمے
ویران سڑکیں
ساکت و جامد
درد سے بوجھل ہے بستی بستی
زوال کی مٹھی میں روز و شب ہیں
آس کے در ہیں
دھندلے دھندلے
ہے گھڑی آزمائشوں کی
اے خدا!
اے قادر و جبّار
اس عذابِ الم ناک میں
ہم ہیں بے بس و مجبور
اب تو ہی بتا
کوئی راہ دکھا
آخر!
کوئی تو حد ہو
اس کربِ مسلسل کی
ام ماریہ حق
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
