سوزخوانی... لتا منگیشکر، بیگم اختر اور کجّن بیگم کی آواز میں

سحر انگیز آواز کے لیے دنیا بھر میں مشہور کئی ہستیوں نے امام حسین کی شہادت پر تحریر کردہ سوز کو اپنی آواز دی۔ ان میں لتا منگیشکر، بیگم اختر اور کجّن بیگم کا بھی شمار ہے۔ آپ بھی سنیں ان کی سوز خوانی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اپنی سُریلی آواز کے لیے مشہور اور بالی ووڈ نغموں کو اپنی آواز سے زندہ و جاوید بنا دینے والی گلوکارہ لتا منگیشکر نے میر انیس کے ذریعہ لکھے گئے سوز ’حسین جب کہ چلے بعد دوپہر رَن کو‘ گا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔ اس مرثیہ کے کچھ مصرعے آپ بھی سنیں...

غزل، ٹھمری اور دادرا کی ناقابل فراموش آواز بیگم اختر نے بھی امام حسین کی یاد میں سوز خوانی کی ہے۔ ان کی رقت آمیز آواز میں چھپے درد کو آپ بھی محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔


کجّن بیگم کی سوز خوانی کے ویڈیوز بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں جس میں ان کی پرسوز آواز امام حسین کی شہادت کی یاد دلا کر لوگوں کو ماتم کناں کر دیتی ہے۔ یہاں ایک نایاب ویڈیو پیش کیا جا رہا ہے جس میں کجّن بیگم تین خواتین کے ساتھ سوزخوانی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔