نظم: صدائے حق ... عاقب جاوید علیگ

’’ہم خاکِ وطن کی خوشبو ہیں، بے داغ ہمارا دامن ہے۔ ہم اہل جہاں میں یکتا ہیں، انصاف ہمارا نعرہ ہے‘‘

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

ہم خاکِ وطن کی خوشبو ہیں، بے داغ ہمارا دامن ہے

ہم اہل جہاں میں یکتا ہیں، انصاف ہمارا نعرہ ہے

بے باک ہماری فطرت ہے، باطل سے ہمیں ٹکرانا ہے

اس ملک کے ہم سب شہری ہیں، سرکار کو یہ بتلانا ہے

.

ہم سینہ سپر ہیں، آہن ہیں، ہم شعلہ ہیں، انگارا ہیں

آئین بچا کر دم لیں گے، فرعون کو اب تھرّانا ہے

آراستہ ہم تعلیم سے ہیں، اس ملک کے ہم رکھوالے ہیں

ہم ہندو-مسلم ایک ہیں سب، ہٹلر کو بتلانا ہے

اس ملک کے ہم سب شہری ہیں، سرکار کو یہ بتلانا ہے

.

اسلاف کی روحیں کانپ اٹھی، ناپاک ارادوں سے ان کے

کردار انہی کا کہتا ہے، اب حق کی لاج بچانا ہے

تم ظلم و ستم کی آندھی سے جتنا بھی دباؤ گے ہم کو

موجوں میں تلاطم آ ہی گیا، طوفان یہ اب بن جانا ہے

اس ملک کے ہم سب شہری ہیں، سرکار کو یہ بتلانا ہے

.

اس ملک میں جو بھی بستے ہیں، آپس میں سب بھائی ہیں

اے اہل حکومت سن لو تم، برباد تمھیں ہو جانا ہے

اب ملک بچانا لازم ہے، ہرگز نہ ہٹیں گے پیچھے ہم

ان مٹھی بھر عیاروں کے چنگل سے دیش بچانا ہے

اس ملک کے ہم سب شہری ہیں، سرکار کو یہ بتلانا ہے

.

جو کہنا ہے وہ کرنا ہے، خوابوں میں نہیں جیتے ہیں ہم

مرنے سے نہیں ڈرتے ’عاقب‘، ہم کو یہ فرض نبھانا ہے

.

اس ملک کے ہم سب شہری ہیں، سرکار کو یہ بتلانا ہے

اس ملک کے ہم سب شہری ہیں، سرکار کو یہ بتلانا ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔