معاشرے کی تعمیر میں شعر و ادب کا کردار بہت اہم: دلیپ پانڈے

رکن اسمبلی دلیپ پانڈے نے کہا کہ بہتر سماج کی تعمیر کے لیے مشاعرے جیسی محفلوں کا انعقاد بہت اہم ہے کیونکہ شاعری سماج کے درد کو ٹٹولتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

معاشرے کی تعمیر میں شعر و ادب کا کردار بہت اہم ہے، شاعری سماج کے دکھ کو ٹٹولتی، امن و آشتی اور ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار دہلی اسمبلی کے ممبر دلیپ پانڈے نے آئیڈیا کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام دہلی ہندی اکادمی، دہلی اردو اکادمی اور میتھیلی بھوجپوری اکادمی کے اشتراک سے منعقدہ ایک مشاعرے میں کیا۔بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر سماج کی تعمیر کے لیے اس طرح کی محفلوں کا انعقاد بہت اہم ہے۔

پروگرام کی صدارت آئڈیاک کے نائب صدرڈاکٹر سید فاروق نے کی جبکہ مہمانوں کا استقبال آئڈیاک کے صدر گجانند پرساد شرما نے کیا، اظہار تشکر آئڈیاک کے ڈائڑیکٹر آصف اعظمی نے کیا، نظامت کی ذمہ داری پرکھر مالویہ کانہا نے ادا کی۔اس موقع پر بطور شاعر خصوصی بھارتیہ شکچھابورڈ کے صدر این پی سنگھ سابق آئی اے ایس اور سینیر صحافی تحسین منور نے شرکت کی۔


اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر سید فاروق نے کہا کہ جشن چراغاں مشاعرہ ایک روایت کا نام ہے جو مسلسل گیارہ سال سے محبت اور خوشیوں کی شمع روشن کئے ہوئے ہے۔ یہ ملک کا پہلا ایسا مشاعرہ ہے جس کا مقصد ہی میل جول ہے، یہی وجہ ہے کہ شعرا کو مع اہل خانہ مدعو کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر این پی سنگھ نے کہا کہ جشن چراغاں تبادلہ خیالات کا ذریعہ ہے۔ مختلف زبانوں کے شعرا کا ایسا سنگم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

مشاعرے میں شرکت کرنے والوں میں ہندی، اردو، بھوجپوری اور اودھی زبان کے شعرا میں پروفیسر چندر دیو یادو، پروفیسر ابو بکر عباد، تری پوراری سیوک اسٹھانا، کملیش بھٹ کمل، ڈاکٹر راکیش پانڈے، چندر بھوشن، وریندر کمار شیکھر، بریگیڈیر رجنیش تریویدی، ایم آر قاسمی، اعجاز انصاری، جے پی دیویدی، احمد علوی، آلوک اوِرل، منوج بھاوک، دیوکانت پانڈے، خورشید انصاری، سنتوش پٹیل، منوج مشرا کپتان، ریشمہ زیدی، مادھوری مشرا ادیتی، نینا سحر، ابھیشیک تیواری، سرفراز دہلوی، اقبال فردوسی، شرف نانپاروی، دلدار دہلوی، شیلجا سنگھ، بھارت بھوشن آریہ، وشال اوبرائے، اور نردیش پرجاپتی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔