نظم: چنار کے درخت... ام ماریہ حق

زندگی جہاںر، وح کی تفسیر تھی، پرنور تھا جس کا دامن، جنت کی ہواؤں سے، مگر! .... ام ماریہ حق کی نظم

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

ام ماریہ حق

زندگی جہاں

روح کی تفسیر تھی

پرنور تھا جس کا دامن

جنت کی ہواؤں سے

مگر!

ائے کمزور بینائی کے خالق

تم نے انہیں لاعلمی اور بے بسی کی

فصیلوں میں جکڑ کر

ان کی رگ رگ میں

اذیتوں کے

ابلتے چشمے بھر دیئے

اب یہ وادیاں

مانگ رہی ہیں

اپنے حصے کی عزت

اور آزادی سے جینے کا حق

لیکن!

یہ خاموش اور غمزدہ

چنار کے درخت

ان سب سے بے خبر

تک رہے ہیں

آسماں کی جانب

جہاں!

نفرتوں کا سورج

سوا نیزے پر ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔