ام ماریہ حق کی نظم، گوشۂ عافیت
اب ہوائیں بھی ہیں زرد زرد خوف سے پروارش پائی جنہوں نے صاف شفاف پربتوں کی ٹھنڈی چھاؤں تلے آج انسانی جنگل میں آکر سسک رہی ہیں

i
گوشۂ عافیت
اب ہوائیں بھی ہیں
زرد زرد خوف سے
پروارش پائی
جنہوں نے
صاف شفاف پربتوں کی
ٹھنڈی چھاؤں تلے
آج انسانی جنگل میں آکر
سسک رہی ہیں
خود اپنی ہی سانسوں کے لئے
وہ جنگل!
جہاں صرف
انسان ہی نہیں انسان کے تشّدد کا شکار
بلکہ اس نے
اپنے جبرو ظلم کا لہولہان لبادہ
اس قدرت کے بھی
زیب تن کردیا
اب یہ خوف زدہ ہوائیں
صحرا صحرا
تلاش رہی ہیں
گوشۂ عافیت
ام ماریہ حق
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Oct 2019, 6:24 PM
