ترکیے زلزلہ: ملبہ سے لاشیں بھی نکل رہیں اور زندگیاں بھی، راحت رسانی کا عمل زور و شور سے جاری، دیکھیں تصویری جھلکیاں

ترکیے میں زلزلہ آئے 5 دن ہو چکا ہے، لیکن ملبہ میں سے لاشوں کا نکلنا ہنوز جاری ہے، اس درمیان آج حیرت انگیز طور پر کچھ زندہ افراد بھی ملبوں سے نکالے گئے۔

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ 6 فروری کو ترکیے اور شام میں جو زلزلوں کے کچھ تباہناک جھٹکے آئے، اس نے دونوں ممالک کے حالات انتہائی خراب کر دیے ہیں۔ خصوصاً ترکیے میں تباہی کچھ زیادہ ہی ہوئی ہے جہاں مختلف ممالک سے امداد بڑی تعداد میں بھیجے گئے ہیں۔ ترکیے حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد 7 دنوں کے قومی غم کا اعلان کر دیا تھا۔ اس وقت ہر طرف تباہی کا منظر دکھائی دے رہا ہے اور مہلوکین کی تعداد صرف ترکیے میں 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اب بھی ملبوں سے لاشوں کا نکلنا جاری ہے، اور حیرت انگیز طور پر آج بھی کچھ خوش قسمت افراد کو زندہ ملبوں سے نکالا گیا۔ ترکیے انتظامیہ بیرون ممالک کی ٹیموں کے ساتھ مل کر بچاؤ اور راحت کاری کا کام تیزی کے ساتھ کر رہی ہے۔ زلزلہ متاثرین کے لیے کمبل، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ہندوستان سمیت مختلف ممالک سے بھیجی گئی ہیں۔ آئیے یہاں کچھ تصویروں کے ذریعہ جانتے ہیں ترکیے کے موجودہ حالات۔

24 سالہ میلیسا الکو کو 133 گھنٹے بعد کافی مشقتوں کے بعد ملبہ سے زندہ نکالا گیا

24 سالہ میلیسا الکو کو 133 گھنٹے بعد کافی مشقتوں کے بعد ملبہ سے زندہ نکالا گیا

Getty Images

’پوموزیبا‘ نامی خیراتی تنظیم کے بوسنیائی اور سربیائی رضاکار زلزلہ متاثرین کے لیے امداد جمع کرتے ہوئے

’پوموزیبا‘ نامی خیراتی تنظیم کے بوسنیائی اور سربیائی رضاکار زلزلہ متاثرین کے لیے امداد جمع کرتے ہوئے

Getty Images

اڈانا کے انسرلک ایئر بیس پر امدادی اشیا کو زلزلہ متاثرین تک لے جانے کے لیے لوڈنگ کا منظر

اڈانا کے انسرلک ایئر بیس پر امدادی اشیا کو زلزلہ متاثرین تک لے جانے کے لیے لوڈنگ کا منظر

Getty Images

2 سالہ علیے داگلی کا زلزلہ کچھ نہیں بگاڑ سکا، اسے منہدم عمارت کے ملبہ سے 133 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

2 سالہ علیے داگلی کا زلزلہ کچھ نہیں بگاڑ سکا، اسے منہدم عمارت کے ملبہ سے 133 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

Getty Images

ایک شخص اپنے رشتہ داروں کی خبر کا انتظار کر رہا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ منہدم عمارت کے نیچے پھنسا ہوا ہے

ایک شخص اپنے رشتہ داروں کی خبر کا انتظار کر رہا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ منہدم عمارت کے نیچے پھنسا ہوا ہے

Getty Images

ہاتے علاقہ میں ایک منہدم عمارت کے ملبہ پر آرام کرتا ہوا ایک شخص

ہاتے علاقہ میں ایک منہدم عمارت کے ملبہ پر آرام کرتا ہوا ایک شخص

Getty Images

ہاتے علاقہ میں ایک امدادی کارکن منہدم عمارت کے قریب تھکاوٹ کی وجہ سے آرام کرتے ہوئے

ہاتے علاقہ میں ایک امدادی کارکن منہدم عمارت کے قریب تھکاوٹ کی وجہ سے آرام کرتے ہوئے

Getty Images

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔