جموں و کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو مل رہی خوب حمایت، دیکھیں تصویری جھلکیاں

خراب موسم و لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے رام بن اور بانیہال میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ ملتوی کر دی گئی ہے، 26 جنوری کو آرام کا دن ہے اس لیے یاترا اب 27 جنوری کی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔

user

قومی آوازبیورو

راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ جاری ہے اور اس وقت وہ جموں و کشمیر کی خوبصورت وادیوں سے گزر رہی ہے۔ آج صبح جب بھارت جوڑو یاترا اپنے مقررہ وقت پر نکلی تو ہلکی بارش اور برف باری کے باوجود لوگوں کا ہجوم سڑک پر دکھائی پڑا۔ لوگ راہل گاندھی کا ہاتھ ہلا کر استقبال کرتے ہوئے نظر آئے اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی نے عوام سے بات چیت بھی کی۔ حالانکہ خراب موسم اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اس یاترا کو روکنا پڑ گیا اور اب بھارت جوڑو یاترا 27 جنوری کی صبح 8 بجے پھر سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’خراب موسم و لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے رام بن اور بانیہال میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ ملتوی کر دی گئی ہے، 26 جنوری کو آرام کا دن ہے اس لیے یاترا اب 27 جنوری کی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔