دہلی: زرعی قوانین کے خلاف راہل-پرینکا نے دکھایا دَم، دیکھیں یہ 21 تصویریں...

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں پہلے راج بھون کا گھیراؤ کیا گیا اور اس کے بعد کانگریس کارکنان کا قافلہ جنتر-منتر پہنچا۔

user

قومی آوازبیورو

متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کانگریس نے آج ملک گیر مظاہرہ کیا اور دہلی میں اس مظاہرے کی قیادت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کی۔ ہزاروں کانگریس کارکنان کے ساتھ پہلے راہل گاندھی نے راج بھون کا گھیراؤ کیا، اور پھر قافلہ جنتر-منتر پہنچا۔ کانگریس کارکنان دہلی کے کئی مقامات سے ایک جگہ جمع ہوئے اور اس دوران انھیں پولس کی سختی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کچھ مقامات پر پولس کے ساتھ ہوئے تصادم میں کانگریس کارکنان کو چوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار اور خاتون لیڈر الکا لامبا سمیت کانگریس کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ ساتھ سرگرم کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف اس مظاہرہ میں حصہ لیا۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین یہاں دیکھ سکتے ہیں اس مظاہرے کی تصویری جھلکیاں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔