عید الفطر کی تصویری جھلکیاں: کہیں عیدگاہ میں نمازیوں کی زبردست بھیڑ، تو کہیں پسرا رہا سناٹا

آج پورے ملک میں عید الفطر کا تہوار انتہائی جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، لوگ دوست و احباب کے گھر جا رہے ہیں اور گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

آج پورے ملک میں عید الفطر کا تہوار انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مسلم طبقہ نے عیدگاہوں اور مساجد میں عید کی نماز ادا کی اور لوگوں کو گلے مل کر مبارکباد پیش کی۔ کئی لوگ دوست و احباب کے گھر جا رہے ہیں اور گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کئی سرکردہ سیاسی لیڈروں نے بھی اہم عیدگاہوں و مساجد میں پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ ان لیڈروں میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو وغیرہ شامل ہیں۔ عید کی نماز کے لیے مساجد اور عیدگاہوں میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی، لیکن کچھ ایسے مقامات بھی رہے جہاں عید کے دن بھی سناٹا پسرا رہا۔ مثلاً سری نگر کی مشہور جامعہ مسجد میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عید کی نماز نہیں ہوئی۔ اسی طرح اڈیشہ کے سنبل پور عیدگاہ میں بھی نمازِ عید ادا نہیں کی گئی۔

رانچی عیدگاہ میں عیدالفطر کے موقع پر عید کی نماز کا روح پرور منظر

رانچی عیدگاہ میں عیدالفطر کے موقع پر عید کی نماز کا روح پرور منظر

تصویر: یو این آئی، RAJESH KUMAR

گواہاٹی میں ہفتہ کے روز عیدالفطر کی نماز کے بعد دعاء مانگتے لوگ

گواہاٹی میں ہفتہ کے روز عیدالفطر کی نماز کے بعد دعاء مانگتے لوگ

تصویر: یو این آئی، pankaj deka

کولکاتا کے ریڈ روڈ میں عیدالفطر کی نماز کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مسلم طبقہ سے خطاب کیا

کولکاتا کے ریڈ روڈ میں عیدالفطر کی نماز کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مسلم طبقہ سے خطاب کیا

تصویر: یو این آئی، Vijay Kumar Yadav

سری نگر کی جامعہ مسجد میں سیکورٹی کے پیش نظر عید کی نماز نہیں ہوئی، علاقہ میں موجود سیکورٹی اہلکار

سری نگر کی جامعہ مسجد میں سیکورٹی کے پیش نظر عید کی نماز نہیں ہوئی، علاقہ میں موجود سیکورٹی اہلکار

تصویر: یو این آئی، SF

پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عید کی نماز کے بعد فرزندانِ توحید سے ملاقات کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار

پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عید کی نماز کے بعد فرزندانِ توحید سے ملاقات کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار

تصویر: یو این آئی، Pappi Sharma

کرناٹک: بیلگاوی نارتھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار آصف سیت (راجو سیت) عیدالفطر پر گلے مل کر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے

کرناٹک: بیلگاوی نارتھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار آصف سیت (راجو سیت) عیدالفطر پر گلے مل کر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے

تصویر: یو این آئی، hvn

حیدر آباد کے عیدگاہِ قطب شاہی مقبرہ میں عید کی نماز ادا کرتے ہوئے مسلمان

حیدر آباد کے عیدگاہِ قطب شاہی مقبرہ میں عید کی نماز ادا کرتے ہوئے مسلمان

تصویر: یو این آئی، dhanraj

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع عیش باغ عیدگاہ میں عید کی نماز کا منظر

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع عیش باغ عیدگاہ میں عید کی نماز کا منظر

تصویر: یو این آئی، RITESH YADAV

لکھنؤ کے عیش باغ عیدگاہ میں عید کی نماز کے بعد مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک

لکھنؤ کے عیش باغ عیدگاہ میں عید کی نماز کے بعد مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک

تصویر: یو این آئی، RITESH YADAV

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی چیف اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سری نگر واقع حضرت بل درگاہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی چیف اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سری نگر واقع حضرت بل درگاہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد

تصویر: یو این آئی

رانچی عیدگاہ میں عید کی نماز کے بعد بچے گلے ملتے ہوئے

رانچی عیدگاہ میں عید کی نماز کے بعد بچے گلے ملتے ہوئے

RAJESH KUMAR

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔