’امت شاہ معافی مانگو‘، ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف متنازعہ بیان پر ملک بھر میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ، دیکھیں تصویری جھلکیاں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر آج کانگریس نے ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا۔

user

قومی آواز بیورو

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کے دوران ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سے متعلق ایک ایسا متنازعہ بیان دیا، جس پر ہنگامہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران لگاتار امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان 19 دسمبر کو پارلیمنٹ احاطہ میں جو دھکا مُکی ہوئی، اس نے تنازعہ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ آج کانگریس نے ملک گیر سطح پر امت شاہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی، بہار، منی پور، پڈوچیری، منی پور سمیت دیگر ریاستوں میں بھی کانگریس لیڈران و کارکنان نے سڑکوں پر نکل کر ’امت شاہ معافی مانگو‘ اور ’دلتوں کی بے عزتی نہیں سہیں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ کئی مقامات پر امت شاہ کا پُتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ آئیے نیچے دیکھیں کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ تصویری جھلکیاں...

دہلی

دہلی

’امت شاہ معافی مانگو‘، ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف متنازعہ بیان پر ملک بھر میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ، دیکھیں تصویری جھلکیاں

بہار

بہار

کیرالہ

کیرالہ

کیرالہ

کیرالہ

مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش

منی پور

منی پور

منی پور

منی پور

پڈوچیری

پڈوچیری

اتراکھنڈ

اتراکھنڈ

مغربی بنگال

مغربی بنگال

مغربی بنگال

مغربی بنگال

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔