حلف برداری میں عمران کے بیٹے شریک نہیں ہوئے، کیا وجہ تیسری بیوی ہے؟

مہرتراڑ کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا، ’’بچے کافی افسردہ ہیں کیونکہ وہ اپنے والد کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حلف برداری میں عمران کے بیٹے شریک نہیں ہوئے، کیا وجہ تیسری بیوی ہے؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اب پورے ملک کے کپتان بن چکے ہیں۔ اسلام آباد واقع ایوان صدر میں جس وقت صدر مملکت ممنون حسین انہیں حلف دلوا رہے تھے ملک و بیرون ملک کے متعدد مہمانان اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں سب کی نظریں جن کو ڈھونڈ رہی تھیں، وہ تھے عمران خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ۔ عمران خان کی سابق و پہلی اہلیہ اور عمران کے دونوں بیٹوں کی والدہ جمائمہ خان کے ٹوئٹ پر یقین کریں تو عمران خان نے ہی انہیں تقریب میں شامل ہونے سے منع کر دیا۔ اب بڑا سوال یہ ہے کہ عمران خان نے ایسا کیوں کیا؟۔

دراصل عمران خان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد پاکستان کی معروف صحافی مہر تراڑ نے ٹوئٹ پر جمائمہ خان کو مبارکباد پیش کی۔ مہر نے لکھا، ’’جمائمہ، سلیمان اور قاسم کو ڈھیروں مبارکباد۔ عمران کے ہمراہ جمائمہ اس وقت تھیں جب سیاسی سفر کا آغاز کر رہے تھے۔ اس لئے انہیں بہت شکریہ۔ بیٹوں کو اپنے والد پر فخر ہوگا کہ اب وہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے اور یہاں لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ عمران خان برطانوی شہری جمائمہ خان کو طلاق دے چکے ہیں، ان سے عمران کے دو بیٹے ہیں سلیمان اور قاسم جوکہ اپنی والدہ کے ہمراہ برطانیہ میں رہتے ہیں۔

مہر تراڑ نے جو ٹوئٹ کیا اس کا جواب دیتے ہوئے جمائمہ خان کا درد چھلک اٹھا۔ انہوں نے لکھا، ’’شکریہ۔ ’’بچے کافی افسردہ ہیں ہے کہ وہ اپنے والد کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ چونکہ عمران خان نے سختی سے کہا تھا کہ انہیں (پاکستان) نہیں آناچاہئے۔‘‘ جمائمہ گولڈ اسمتھ اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد جمائمہ نے اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنے شوہر کے ساتھ لاہور میں رہنے لگی تھیں۔ سال2004 میں عمران خان اور جمائمہ خان کا طلاق ہو گیا اور وہ اپنے بیٹوں کو ساتھ لے کر برطانیہ واپس چلی گئیں۔ جمائمہ کے بعد عمران خان نے ٹی وی اینکر ریحام خان سے شادی کی تھی، حالانکہ وہ شادی زیادہ دن نہیں چل پائی اور تقریباً ایک سال میں ہی ان کا طلاق ہو گیا۔

اس کے بعد عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ مانیکا سے کی جو ایک پیرنی (روحانی پیشوا) ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ عرصہ دراز سے بشری بی بی عمران خان کو صلاح دیتی رہی ہیں۔ کہا تو یہاں تک جاتا ہے کہ بشری بی بی نے کہا تھا کہ جب تک وہ تیسری شادی نہیں کریں گے اس وقت تک وہ وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے۔ عمران خان نے تیسری شادی بشری بی بی سے ہی کر لی، اب وہ وزیر اعظم بھی بن گئے اور پیرنی پاکستان کی خاتون اول ہیں۔ عمران خان کا اپنے جگر گوشوں کو حلف برداری تقریب میں نہ بلانا کہیں پیرنی صاحبہ کے حکم کا ہی تو نتیجہ نہیں ہے! جمائمہ کے درد سے تو لگتا ہے کہ عمران نے جس سختی سے بچوں کے پاکستان نہ آنے کی بات کہی ہے اس کی وجہ عمران کی تیسری بیوی پیرنی صاحبہ ہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2018, 4:01 PM