برطانیہ کی ’سکھ تنظیموں‘ نے عمران خان کو اعزاز سے نوازا

برطانیہ کی دو سب سے ٹاپ سکھ تنظیموں نے اپنے مذہب کے بانی گرو نانک دیو کے 550 ویں ’پرکاش پرو‘ کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ‘ ایوارڈ سے نوازا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ کی دو سب سے ٹاپ سکھ تنظیموں نے اپنے مذہب کے بانی گرو نانک دیو کے 550 ویں ’پرکاش پرو‘ کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

قابل غور ہے کہ گذشتہ 9 نومبر کو خان نے اپنے ملک میں سکھوں کے عقیدے سے منسلک کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس دن ہندوستان کے حصے کا اس کوریڈور کا افتتاح کیا تھا۔ خان کو اعزاز سے نوازنےکی تقریب یہاں سٹی ہال میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام لندن کے میئر صادق خان کے تعاون سے سکھ نیٹ ورک، سکھ فیڈریشن اور لندن اسمبلی کے رکن ڈاکٹر اونکار ساهسوتا نے مل کر کیا تھا۔

برطانیہ کی ’سکھ تنظیموں‘ نے عمران خان کو اعزاز سے نوازا

اس پروگرام میں برطانیہ کی درجنوں سکھ شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس میں گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات پر بحث کرتے ہوئے ان کےعالمگیر پیغام ’سربت دا بھلا‘ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ برطانیہ اور یوروپ میں خان کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے خان کی جانب سے انعام حاصل کیا۔

جہانگیر نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور نے سکھوں کے خیالات ثقافتوں اور ممالک کے درمیان ایک پل کے طور پر مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا ’’عمران خان حکومت کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ گرو نانک دیو کے جشن کے وقت میں کرتارپور آنا سکھ برادری کے لئے ممکن بنانے کے لئے کرتارپور کوریڈور پر نو ماہ کی سب سے کم مدت میں زبردست کام پورا کیا گیا تھا۔‘‘

لندن کے میئر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ میں سکھوں کی کامیابیوں اور شراکت و تعون پر روشنی ڈالی۔ خان نے سکھ برادری اور سکھ مذہب کی تعلیمات کو مساوات، قبولیت اور اتحاد کے لئے کوششوں کی بھی ستائش کی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔