پاکستان میں دہشت گردوں کے دو حملے، 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشت گردوں کے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشت گردوں کے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں جبکہ دوسرا حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں جمعرات کے روز فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے بارودی سرنگ نصب کی ہوئی تھی، جس کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک افسر اور پانچ فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


ادھر صوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پاکستان کی گیس اور تیل کی سرکاری کمپنی کے ملازمین کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ اس حملہ میں 14 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی سے قریباً 300 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر حملہ کیا ہے۔ اس میں پاکستان کی سرکاری آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ میں قائم بحریہ کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */