نواز شریف کی وطن واپسی پر تجسس

UNI
UNI
user

یو این آئی

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے لندن سے وطن واپسی پر تجسس برقرار ہے۔ وطن واپسی سے قبل مسٹر شریف نے سیاسی اورقانونی معاملوں کے بارے میں بات چیت کرنے کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو لندن بلایا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں اور برسراقتدار مسلم لیگ -نواز کے ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل یہ طے تھا کہ مسٹر شریف کچھ دنوں میں وطن واپس لوٹ آئیں گے اور احتساب عدالت کے سامنے 19اکتوبر کو پیش ہوں گے لیکن اب اس معاملہ پر پارٹی کے اہم لیڈروں اور سیاسی مشیروں سے بات کرنے کے بعد فیصلہ لئے جانے کی امید ہے۔

پارٹی کے ذرائع نےبتایا کہ مسٹر شریف کےوطن لوٹنے کے بارے میں تاخیر کی ایک وجہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی سنگین صحت ہے۔ سرکار کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس سے قبل صحافیوں سے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم 19اکتوبر سے پہلے وطن لوٹ آئیں گے اور عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

قابل غور ہے کہ نواز شریف ،ان کے بیٹوں حسن اور حسین،بیٹی مریم نواز،داماد صفدر اور وزیر مالیات اسحٰق ڈار کے خلاف پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں واقع احتساب عدالت میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملے درج کئے تھے۔نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا لندن میں گلے کے کینسر کا علاج کیا جارہاہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔    

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Oct 2017, 1:27 PM