ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو بارش سے متاثرہ میچ میں 33 رن سے شکست دی

پاکستان کی پانچ وکٹیں 95 رنز پر گرنے کے بعد شاداب اور افتخار نے 30 گیندوں پر 86 رنز کی دھماکہ خیز شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا

تصویر ٹوئٹر / @RealPCB
تصویر ٹوئٹر / @RealPCB
user

قومی آوازبیورو

سڈنی: شاداب خان (52 رن، دو وکٹ) اور افتخار احمد (51) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ سپر 12 میچ میں جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی پاکستان نے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا تھا جو بارش کے باعث 14 اوورز میں 142 رنز تک محدود ہو گیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی پانچ وکٹیں 95 رنز پر گرنے کے بعد شاداب اور افتخار نے 30 گیندوں پر 86 رنز کی دھماکہ خیز شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ افتخار نے 35 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ شاداب نے 22 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی تیز ترین ففٹی اسکور کی۔


ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 66 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں جبکہ بارش نے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا کام کیا۔ بارش کے بعد جنوبی افریقہ کو 30 گیندوں پر 76 رنز درکار تھے اور پروٹیز مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔

اس جیت نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ ہندوستان چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ (پانچ پوائنٹس) اور پاکستان (چار پوائنٹس) تیسرے نمبر پر ہے۔ کسی بھی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ نہیں ملی اور سب کو گروپ مرحلے میں ایک ایک میچ کھیلنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔