پشاور :انتخابی ریلی کے دوران خدکش حملہ، 21 افراد ہلاک

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس پی کے مطابق خودکش دھماکہ میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں یکہ توت علاقہ میں ایک انتخابی جلسہ عام کے دوران خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 20، جبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 1 لاش لائی گئی ہے۔ خودکش حملہ کے وقت پاکستان کی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) انتخابی مہم چلا رہی تھی۔ دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور بھی ہلاک ہو گئے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس پی کے مطابق خودکش دھماکہ میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔ نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ ظفر اقبال بنگش نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اپنے طور پر مکمل اقدامات کیے مگر خودکش دھماکوں کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔

دھماکے میں ہاک ہونے والے 10 افراد کی نماز جنازہ علی الصبح ادا کی گئی۔ ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ ہارون بلور کی ہلاکت کے سبب پی کے 78 نامی حلقہ انتخاب کے الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں، اس حلقہ سےہی وہ امید وار بنائے گئے تھے۔

پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ کی ہدایت کردی۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں جبکہ پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسران و جوان بلٹ پروف جیکٹوں کا استعمال کریں اور سکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Jul 2018, 10:47 AM