پاکستان میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جو اس سال ملک میں پولیو انفیکشن کا چھٹا معاملہ ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جو اس سال ملک میں پولیو انفیکشن کا چھٹا معاملہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی شنہوا نے وزارت کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا، ’’صوبے کے ضلع اورکزئی میں ایک نو ماہ کے بچے میں اس وائرس کا پتہ چلا جب اسے ہسپتال لایا گیا۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کیس کے علاوہ ملک بھر کے 12 اضلاع سے جمع کیے گئے 20 ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کا پتہ چلا ہے۔


ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ وائرس کمیونٹی میں پھیل رہا ہے اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

وزارت نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں 27 نومبر کو ملک بھر میں ایک ہفتہ طویل پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ دنیا کے صرف دو پولیو والے ممالک میں سے ایک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔