انتقام کی سیاست ہارچکی ہے، مہنگائی اور معاشی بدحالی پر قابو پانا ہوگا : شہباز شریف

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے شہباز  نے کہا کہ سابقہ حکمران جماعت کی جانب سے بدسلوکی اور کردار کشی کی سیاست میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست کو شکست ہوچکی ہے، مہنگائی اور معاشی بدحالی پر قابو پانا ہوگا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے یہ بیان پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کے دوران دیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، مسلم لیگ (ن) سندھ کے تنظیمی معاملات اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


صدر مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کرنے والوں میں بشیر میمن، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیخ روحیل اصغر، حنیف عباسی، خواجہ سلمان رفیق، فرخ الطاف، باسط بخاری اور عمران قریشی شامل تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام سے معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے بچانے کے لیے انتخابات بہت ضروری ہیں۔

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران جماعت کی جانب سے بدسلوکی اور کردار کشی کی سیاست میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہوئے۔دریں اثنا لاہور میں قومی اسمبلی کی 7 اور پنجاب اسمبلی کی 14 نشستوں کے لیے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی دفاتر میں ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔