آسیہ بی بی معاملہ :سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی عرضی داخل

عرضی گزار قاری محمد سلمان نے وکیل غلام مصطفی کے ذریعہ لاہور رجسٹری میں دائر عرضی میں سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر ازسرنوغور کرنے کی درخواست کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: توہین رسالت معاملہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ ملزمہ آسیہ بی بی کو رہاکئے جانے کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی عرضی دائر کی گئی ہے۔

پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عرضی گزار قاری محمد سلمان نے جمعرات کو اپنے وکیل غلام مصطفی کے ذریعہ نظر ثانی کی عرضی دائر کی ہے ۔عرضی گزار نے لاہور رجسٹری میں دائر اپنی عرضی میں سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر ازسرنوغور کرنے کی درخواست کی ہے۔

عرضی گزار نے فیصلہ پر نظر ثانی ہونے تک آسیہ بی بی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔عرضی میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلہ میں انصاف کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولوں اور توہین رسالت کے سلسلہ میں عام ضابطوں کو ملحوظ خاطرنہیں رکھاگیا۔

دریں اثنا حکمراں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ان رپورٹوں سے انکارکیاہے کہ ای سی ایل میں آسیہ بی بی کانام شامل کرانے اور نظر ثانی کی عرضی دائر کرانے کے پیچھے حکومت کی مداخلت ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ای سی ایل پر آسیہ بی بی کا نام شامل کرانے اور عدالت کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کے لئے اپیل کرنے کا وفاقی حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔متعلقہ فریق کے ذریعہ نظر ثانی کی عرضی دائر کی گئی ہے ،جسکا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Nov 2018, 6:09 PM