پاکستان میں بارش نے ڈھایا قہر، 3 دنوں میں 19 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک

پاکستان کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ بارش اور سیلاب کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 25 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جنوبی سندھ میں 12 اور جنوب مغربی بلوچستان و صوبہ پنجاب میں 8-8 افراد کی موت ہوئی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

تنویر

ایک طرف کورونا وائرس انفیکشن نے پاکستان میں دہشت پھیلا رکھی ہے، اور اب دوسری طرف بارش نے پاکستانی عوام پر قہر ڈھایا ہوا ہے۔ قدرت کی اس دوہری مار سے عوام بے حال ہے اور حکومت کی طرف سے بھی کوئی خاطرخواہ امداد انھیں حاصل نہیں ہو پا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں میں 64 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں کم از کم 19 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے پیر کے روز تفصیلی جانکاری دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ بارش اور سیلاب کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس خطے میں بارش اور سیلاب سے 25 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد جنوبی سندھ میں 12 اور جنوب مغربی بلوچستان اور صوبہ پنجاب میں 8-8 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں گلگت بلتستان میں کم از کم 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2020, 2:58 PM