بارش ہو یا گرمی، چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی: عمران خان

شریف اور زرداری خاندانوں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ان کے دور حکومت سے پہلے ملک سب سے اوپر تھا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جہلم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے 'چوروں' کے خلاف چاہے بارش ہو یا گرمی ان کی جدوجہد جاری رہے گی، عمران خان نے جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قانون اور آئین کی حدود میں رہتے ہوئے 26 سال جدوجہد کی ہے، شریف اور زرداری خاندانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ان کے دور حکومت سے پہلے ملک سب سے اوپر تھا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو لوٹا اور اب ہمیں بتا رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ حکومت کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگا۔


پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سابق وزیراعظم نے حکومت سے سوال کیا کہ سیلاب کی وارننگ تو بہت پہلے آچکی تھی لیکن اس کے باوجود حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے کیا تیاری کی؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت سیلاب سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں بنانے کے بجائے سازش کر رہی ہے اور یہ سازش ان کے خلاف نہیں بلکہ ملک کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہے۔

اتحادیوں پر طنز کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو گھیر رہی ہے اور مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتحادی انتخابات سے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی انہیں شکست دے دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔