پاکستان: سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچی پولیس، بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکن جمع

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئی، تاہم، جیسے ہی یہ خبر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پہنچی تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے پولیس ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر عمران خان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد کے آئی جی نے آج ہی عمران خان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو 7 مارچ تک پیش کرنے کو کہا ہے۔

جیسے ہی یہ خبر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پہنچی تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور اعظم عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق عمران کے حامیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے سے روکا بھی جا رہا تھا۔ اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری بھی زمان پارک پہنچ گئے تھے۔ جبکہ تحریک انصاف کے کچھ کارکن بھی ڈنڈے لے کر زمان پارک پہنچے۔ اعجاز چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے وکلا آ رہے ہیں، وہ پولیس سے بات کریں گے، ہمیں اپنے وکلا کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔ عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کر لی گئی ہے۔


موجودہ صورتحال کے حوالے سے عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے گا جہاں ن لیگ کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر عمران خان کو گرفتار کرنے آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔