پاکستان میں کل ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، شہباز شریف کا دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننا طے!

پی ایم ایل-این چیف شہباز شریف پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہے نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں، عام انتخاب کے بعد نواز شریف نے ہی چھوٹے بھائی شہباز کو وزیر اعظم عہدہ کے لیے نامزد کیا تھا۔

شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے سرکردہ لیڈر شہباز شریف کا انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور لڑکھڑاتی معیشت و سیکورٹی چیلنجز کے درمیان اتوار کو ملک کا تینتیسواں وزیر اعظم بننا طے ہے۔ پی ایم ایل این اور پی پی پی (پاکستان پیپلز پارٹی) کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے اپنی نامزدگی سونپ دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ان کے حریف عمر ایوب خان نے بھی اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایل این چیف شہباز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ عام انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد نواز شرف نے خود ہی چھوٹے بھائی شہباز کو وزیر اعظم عہدہ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔ نیشنل اسمبلی سکریٹریٹ کے مطابق نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کے لیے نیشنل اسمبلی میں اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔ کامیاب امیدوار کو پیر کے روز صدر کی رہائش ایوانِ صدر میں عہدہ و رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔


شہباز شریف کو پنجاب علاقہ کا وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران بڑے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کو تیزی کے ساتھ نافذ کرنے کے سبب ایک ماہر حکمراں تصور کیا جاتا ہے۔ حالانکہ وہ 2022 میں وزیر اعطم کی شکل میں اپنے سولہ مہینے کی مدت کار میں اس ہنر کا اثردار طریقے سے مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ فی الحال ان کے سامنے غیر مستحکم معیشت اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کو لے کر چیلنجز ہیں۔ ان کی حکومت کو جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کی زمینی سطح پر طاقت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جو انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔