پاکستان میں سب کی فون کالز ریکارڈ ہو رہی ہیں، حکومت کے اس انکشاف کے بعد ملک بھر میں سنسنی

اب پاکستانی عوام کا ذاتی ڈیٹا مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔ حکومت ایک مناسب نظام بنا کر عوام کی نگرانی کر رہی ہے۔ نامعلوم ایجنسیوں کو ڈیٹا دینے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اب پاکستان میں لوگوں کی نجی زندگی ختم ہو چکی ہے، کیونکہ وہاں کی حکومت نے چینی طرز پر نگرانی شروع کر دی ہے۔ حکومت کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیاں لوگوں کی ذاتی معلومات نامعلوم ایجنسیوں کو دے رہی ہیں۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچنے کے بعد سامنے آیا ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ پاکستان میں عام شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کر کے گمنام ایجنسیوں کو بغیر کسی انسانی مداخلت یا کسی قانونی وارنٹ کے دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے معروف اخبار ڈان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کو دی گئی معلومات میں چونکا دینے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔ حکومت کی ہدایات پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک جامع نگرانی کا نظام نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس نظام  کے ذریعے پاکستان میں کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات ایک کلک پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس نظام کو لیگل انٹرسیپٹ مینجمنٹ سسٹم کہا جاتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اسے بالکل چین کی طرح نافذ کیا گیا ہے۔ اس نظام پر نہ تو کوئی قانونی کنٹرول ہے اور نہ ہی اسے کسی ریگولیٹری جانچ پڑتال کے تحت رکھا گیا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں بغیر کسی پابندی کے کسی کی بھی جاسوسی کر سکتی ہیں۔


دراصل کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ملک کے نامور لوگوں سے متعلق فون کالز لیک ہوئی تھیں۔ یہ فون کالز مبینہ طور پر کسی تیسری پارٹی نے ریکارڈ کی تھیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ نمایاں ہونے کے بعد کچھ متاثرہ افراد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ کیس کی سماعت کے دوران جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکومت سے معلومات طلب کیں تو سارا معاملہ سامنے آگیا۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ لوگوں کی فون کالز ریکارڈ کرنے کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ستار نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ پاکستان میں شہریوں کا ڈیٹا بغیر کسی قانونی وارنٹ کے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پاکستان کی لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کی مکمل معلومات نامعلوم ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کر رہی تھیں۔ اس ڈیٹا مانیٹرنگ میں آڈیو-ویڈیو کالز سے لے کر پیغامات اور سرچ ہسٹری تک سب کچھ شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔