عمران اور سابق وزرا کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی دائر

ہفتہ کی رات قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے نتیجے میں عمران خان کو وزیر اعظم کے دفتر سے باہر ہونے اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے باہر نکلنے کے بعد مولوی اقبال حیدر نے یہ عرضی دائر کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے کچھ وزراء کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھنے کی مانگ کی گئی ہے تاکہ انہیں ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکے۔ مقامی اخبار ’دی نیوز‘ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ عدالت پیر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

ہفتہ کی رات قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے نتیجے میں عمران خان کو وزیر اعظم کے دفتر سے باہر ہونے اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے باہر نکلنے کے بعد مولوی اقبال حیدر نے یہ عرضی دائر کی۔


حیدر نے آئی ایچ سی سے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور اسد مجید کے ساتھ سابق وزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھرری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی جانچ اور اس معاملے میں سابق وزیراعظم اور دیگر وزراء کے خلاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔