پاکستانی شہریوں کا 11 ارب ڈالر کا کالا دھن غیر ملکوں میں جمع: حماد

پاکستان کے وزیر محصولات حماد اظہر نے بتایا کہ غیرملکی بینکوں میں 152500 سے زیادہ کھاتوں میں 11 ارب ڈالر کا کالا دھن جمع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر محصولات حماد اظہر نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کا غیر ملکی بینکوں میں 152500 سے زیادہ کھاتوں میں 11 ارب ڈالر کا کالا دھن جمع ہے۔ یہ سبھی غیر ملکی کھاتے رکھنے والے پاکستانی شہری ہیں اور ان لوگوں نے جتنی رقم خفیہ طورپر غیر ملکی کھاتوں میں جمع کی ہوئی ہے، ان میں سے آدھے سے زیادہ رقم غیر اعلانیہ ہے۔

وزیر نے کہا کہ ’’غیر ملکی کھاتوں کی تعداد حیرت انگیز ہے۔ اسی طرح ان کھاتوں میں جمع رقم اور کھاتا رکھنے والوں کے نام بھی چونکانے والے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا ’’کئی لوگوں کے پاس کاروبار کے جائز کاغذات نہیں ہیں۔ یہ ملک میں ٹیکس چوری کے پیمانے کو دکھانے کےلئے کافی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس رقم کو واپس لے آتے ہیں تو ہمیں بھیک مانگنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) غیر ملکی بینکوں میں کھاتا رکھنے والوں کی نگرانی کر رہا ہے۔‘‘

پاکستان عرصےسے کالے دھن کے مسئلے سے دوچار ہے۔ سوئزرلینڈ کے سینٹرل بینک ایس این بی (سوس نیشنل بینک) کی رپورٹ کے مطابق 2016 کے آخر تک سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کے تقریباً ایک ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔