پاکستان: حقوق نسواں کے لئے ’عورت مارچ‘ نکالنا بنا مصیبت، قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں

8 مارچ کو پاکستانی خواتین نے بھی ’عورت مارچ‘ کا اہتمام کیا تھا۔ اس مارچ پر متعدد حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی، اب اس کے منتظمین کو قتل کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

ڈی. ڈبلیو

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر’عورت مارچ‘ کا اہتمام کرنے والی خواتین میں سے ایک نگہت داد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تمام منتظمین سوچ رہے ہیں کہ وفاقی تفتیشی ادارے’ ایف آئی اے‘ سے رابطہ کیا جائے اور آن لائن ملنے والی دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی جائے۔

پاکستان: حقوق نسواں کے لئے ’عورت مارچ‘ نکالنا بنا مصیبت، قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں

نگہت داد کے مطابق، ’’مارچ میں شامل افراد اور منتظمیں کو قتل اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا معاملہ سنجیدہ رخ اختیار کر گیا ہے۔‘‘

پاکستان: حقوق نسواں کے لئے ’عورت مارچ‘ نکالنا بنا مصیبت، قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹوئٹر نے ایسی دھمکیاں دینے والے ایک صارف کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے۔ نگہت داد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس مہم کے دوران ذرائع ابلاغ نے انتہائی منفی کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ دوسرا اجتماع تھا۔

پاکستان: حقوق نسواں کے لئے ’عورت مارچ‘ نکالنا بنا مصیبت، قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں

تھامس روئٹرز فاؤنڈیشن نے گزشتہ برس اپنے ایک جائزے میں پاکستان کو خواتین کے لیے چھٹا خطرناک ترین ملک قرار دیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک ہزار خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

پاکستان: حقوق نسواں کے لئے ’عورت مارچ‘ نکالنا بنا مصیبت، قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں

اسی طرح ’عورت مارچ‘ کے انتظامات میں شریک اور ایک خاتون نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اس مارچ پر تنقید یہ واضح کرتی ہے کہ خواتین کی اس اجتماعی تنظیم نے پدرسری طاقتوں کو ڈرا دیا ہے۔

عورت مارچ کے موقع پر کچھ خواتین نے ایسے متنازعہ پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر عورت کی آزادی کو یقینی بنانے اور ان کا معاشرتی اور گھریلو سطح پر ہونے والے مبینہ استحصال کا خاتمہ کرنے کی بات کی گئی تھی۔ کچھ حلقوں نے ان پلے کارڈز کو ’فحش اور نازیبا‘ بھی قرار دیا تھا۔ نو مارچ سے ہی سماجی ویب سائٹس پر یہ کارڈز موضوع بحث بنے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔