پاکستان: توہین رسالت کے معاملے میں خاتون کو سزائے موت

عدالت نے بدھ کو کیس کی سماعت کے بعد خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ سزائے موت سنائی۔

عدالت، تصویر آئی اے این ایس
عدالت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ پر مبنی مواد پوسٹ کرنے پر ایک خاتون کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ خاتون نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں توہین رسالتؐ سے متعلق مواد پوسٹ کیا تھا۔ خاتون کے ایک دوست نے اسے تبدیل کرنے کی درخواست کی تو اس نے ایسا نہیں کیا اور مواد اسے ہی بھیج دیا۔ ملزمہ کو مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے بدھ کو کیس کی سماعت کے بعد خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ سزائے موت سنائی۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی پرامریکی کمیشن کے مطابق پاکستان میں توہین رسالت کے الزام میں 80 سے زائد افراد جیلوں میں بند ہیں، جن میں سے نصف کو عمر قید یا سزائے موت دی گئی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ایک سری لنکن شہری کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا اور اسے آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔