پاکستان: عمران حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی احتجاجی طاقت کا تیسرا مظاہرہ

پاکستان میں عمران خان حکومت کی مسلسل ناکامیوں کے خلاف گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کوئٹہ میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جسے ناکام بنانے کے لئے شہر میں دفعہ 144 فافذ کر دی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کوئٹہ: پاکستان میں عمران خان حکومت کی مسلسل ناکامیوں کے خلاف گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کوئٹہ میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے جسے ناکام بنانے کے لئے شہر میں دفعہ 144 فافذ کر دی گئی ہے۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہو گی۔ اس کے باوجود مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان یہاں پہنچ گئے ہیں۔ پی پی پی لیڈر بلاول بھٹو کا ویڈیو لنک خطاب بھی متوقع ہے۔ یہ اطلاع آن لائن میڈیا نے دی ہے۔

دوسری طرف قومی انسداد دہشتگردی مقتدرہنے کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے پیشگی خبردارکیا ہے کہ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی مچانے کا ارادہ رکھتی ہے اور دہشتگردوں نے بم اور فدائی دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا ہے۔


اس وارننگ کے باوجود ایک سے زیادہ قو می اور علاقائی پارٹیوں کے محاذ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے آج کوئٹہ میں حکومت مخالف تیسرا احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کا اہتمام ایوب اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے۔ جانکار حلقوں کے مطابق حکومت مخالف احتجاج میں تیزی آنے لگی ہے۔

مشترکہ احتجاجی پلیٹ فارم سے پی ڈی ایم کے صدرمولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کا ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا امکان ہے۔دوسری طرف بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر شہر میں دفعہ 144نافذ کر دی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔