پاکستان: عمران خان کے گھر کو 20 گھنٹے سے گھیرے بیٹھی پولیس کو ہائی کورٹ نے دیا جھٹکا، گرفتاری پر لگی روک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی پولیس اور رینجرس کی ہر کوشش ناکام رہی۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور واقع ان کی رہائش پر پہنچی پولیس کو لاہور ہائی کورٹ نے آج اس وقت شدید جھٹکا دیا جب عمران خان کی گرفتاری پر 18 گھنٹوں کی روک لگانے کا فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے زماں پارک میں پولیس مہم کو روکنے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم جاری ہونے تک پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زماں پارک میں اپنی مہم روک دے۔ حالانکہ یہ حکم جمعرات یعنی 16 مارچ کی صبح 10 بجے تک ہی اثرانداز ہوگا۔ پھر بھی آئندہ حکم تک لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کی طرف سے علاقے کی گھیرابندی جاری رہے گی۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی پولیس اور رینجرس کی ہر کوشش ناکام رہی۔ ’جیو نیوز‘ کے مطابق پولیس اور رینجرس کی ٹیم بدھ کی شام عمران خان کے گھر زماں پارک سے لوٹ گئی۔ وہاں سے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ہیں جن میں عمران کے حامی خوشیاں مناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خالی ہاتھ لوٹنے والی پولیس نے کرکٹ کو اپنی ناکامی کے پیچھے کی وجہ بتائی ہے۔ پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں 19 مارچ تک کرکٹ میچ ہوگا، ایسے میں وہ یہ نہیں چاہتے کہ شہر میں دقت پیش آئے۔ لاہور پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ ’’ہم نے عمران خان کی گرفتاری ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لاہور میں 15 سے 19 مارچ تک پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔‘‘ ایک پولیس افسر نے مانا کہ لاہور میں افرا تفری اور تشدد کا ماحول بنا رہا تو پاکستانی اور بیرون ملکی کھلاڑیوں و ناظرین کو دقت پیش آ سکتی ہے۔ لہٰذا فی الحال پولیس واپس لوٹ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب 19 مارچ کو فائنل میچ ہوگا اس کے بعد ہی پولیس دوبارہ عمران کے گھر دستک دے پائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔