پاکستان: پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اسدعمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری گرفتار

شاہ محمود قریشی نے پارٹی کارکنوں کو ملک میں حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

شاہ محمود قریشی، تصویر آئی اے این ایس
شاہ محمود قریشی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سینیر رہ نماؤں اسدعمر، شاہ محمودقریشی اور فواد چودھری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر کو بدھ کی سہ پہر گرفتار کرنے کی پولیس کے ناکام کوشش کے بعد اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایک اور رہ نما فواد چودھری کوبدھ کی شب سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فواد چودھری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 12 مئی تک حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود حراست میں لے لیا گیا ہے۔


اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسدعمر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتارکرلیا تھا۔وہ مبیّنہ طورپرپارٹی کے گرفتارچیئرمین عمران خان کی ضمانت کی غرض سے عدالتِ عالیہ سے رجوع کرنے کے لیے گئے تھے۔سابق حکمران جماعت کے ایک اوررہ نما بابراعوان نے ان کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردیا ہے اوراس کی مذمت کی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہنگامہ آرائی اور آتش زنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ اپنی گرفتاری سے قبل، شاہ محمود قریشی نے پارٹی کارکنوں کو ملک میں حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ میں نے ہر پلیٹ فارم پر ملکی مفادات کا دفاع کیا۔ میں 40 سال سے عملی سیاست میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا جس پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے۔


شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں اسلام آباد میں پارٹی صدر عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں تقریباً 50 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کور کمانڈر لاہور واقعہ کا ان پر اور پارٹی صدر عمران خان پر الزام جھوٹا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */