پاکستان: ہوٹل کا دروازہ توڑ کر نواز شریف کے داماد صفدر کو پولس نے کیا گرفتار

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "کراچی میں جہاں ہم ٹھہرے تھے، پولس وہاں آئی۔ ہمارے ہوٹل کا دروازہ توڑا اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کر ساتھ لے گئی۔"

نواز شریف
نواز شریف
user

تنویر

پاکستان میں آج اس وقت سیاسی ماحول انتہائی گرم ہو گیا جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد صفدر اعوان کو پولس نے گرفتار کر لیا۔ اس بات کی جانکاری خود پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی لیڈر اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے ٹوئٹر کے ذریعہ دی ہے۔ ٹوئٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ ہوٹل کا دروازہ توڑ کر صفدر اعوان کی گرفتاری ہوئی ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "کراچی میں جہاں ہم ٹھہرے تھے، پولس وہاں آئی۔ ہمارے ہوٹل کا دروازہ توڑا اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کر ساتھ لے گئی۔" یہاں قابل ذکر ہے کہ صفدر اعوان دراصل مریم نواز کے ہی شوہر ہیں اور دونوں ساتھ ہوٹل میں تھے جب یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ یہ کارروائی کراچی کے جلسہ میں مریم نواز کے سخت بیانات کے بعد پولس کے ذریعہ کی گئی ہے۔


جلسہ کے دوران مریم نواز نے عمران خان کے تعلق سے کہا تھا کہ "جب آپ سے جواب مانگا جاتا ہے تو آپ فوج کے پیچھے چھپ جاتے ہو۔ آپ بزدل ہو۔ آپ نے فوج کا نام بدنام کر دیا۔" ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ "اگر ہم اقتدار میں لوٹے تو عمران جیل میں ہوں گے۔" اس جلسے کو اپوزیشن کی 11 پارٹیوں کی حمایت حاصل تھی۔ جلسہ کے دوران مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ "عمران خان کا خوف ان کے ہر لفظ، ہر ایکشن اور ان کے چہرے پر صاف نظر آ رہا تھا۔ اگر عمران کو اقتدار چلانا نہیں آتا اور لوگوں کے مفاد میں کیسے فیصلہ کرنا ہے، یہ آپ کو کوئی سکھانے والا نہیں ہے تو آپ کو نواز شریف سے سیکھ لینی چاہیے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */