پاکستان: منی ٹرک میں دھماکہ، 13 افراد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا کہ "دستی بم گاڑی کے اندر پھینکنے سے پہلے پھٹ گیا۔ حملہ آور موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے۔‘‘

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

اسلام آباد: جنوبی پاکستان کے شہر کراچی میں منی ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ قومی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ جیو ٹی وی براڈ کاسٹر کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ایک دستی بم کے پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا کہ "دستی بم گاڑی کے اندر پھینکنے سے پہلے پھٹ گیا۔ حملہ آور موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک 13 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جو شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ سات دیگر زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔


کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے ٹوئٹ کیا کہ "ڈاکٹر زخمیوں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور جو بھی علاج یا سرجری مناسب سمجھیں گے کیا جائے گا۔‘‘ پولیس کا خیال ہے کہ یہ واقعہ خاندانی تنازعہ یا دہشت گردانہ کارروائی کا ہو سکتا ہے۔ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔