بجلی بحران کے باعث اسلام آباد کی مارکیٹیں ہوں گی جلد بند

یہ اصول فارمیسیوں، اسپتالوں، پٹرول پمپوں، سی این جی اسٹیشنوں، بیکریوں، دودھ کی دکانوں، سبزی منڈیوں اور بس اسٹینڈوں کو محدود اوقات سے مستثنیٰ قرار دے گا۔

بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کے جاری بحران کے درمیان دارالحکومت اسلام آباد کے بازار اور شاپنگ مال اب رات 9 بجے تک بند ہوجائیں گے۔ اس سے قبل سندھ اور پنجاب کی مارکیٹوں میں بھی توانائی کے تحفظ کے لیے اسی طرح کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 144 کا نفاذ دارالحکومت میں ہوگا۔

یہ اصول فارمیسیوں، اسپتالوں، پٹرول پمپوں، سی این جی اسٹیشنوں، بیکریوں، دودھ کی دکانوں، سبزی منڈیوں اور بس اسٹینڈوں کو محدود اوقات سے مستثنیٰ قرار دے گا۔ ریسٹورنٹس، انڈسٹریز، کلب، پارکس اور سنیما ہالز تاہم رات 11:30 بجے تک بند ہو جائیں گے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے پورے صوبے کی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */