پاکستان: چار سے پانچ دن این اے بی کی حراست میں رہ سکتے ہیں عمران خان

این اے بی کے ذرائع نے بتایا کہ "ہم عدالت سے زیادہ سے زیادہ 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کریں گے،" انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کم از کم چار سے پانچ دن کا ریمانڈ دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چار سے پانچ دن تک قومی احتساب بیورو (این اے بی) کی حراست میں رہنے کا امکان ہے۔ عمران خان کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈان اخبار نے این اے بی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کو آج یعنی بدھ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا، "ہم انہیں کم از کم چار سے پانچ دن تک حراست میں رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔"

قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ​​ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے دی جانے والی جسمانی تحویل کی مدت 90 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم عدالت سے زیادہ سے زیادہ 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کریں گے،" انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کم از کم چار سے پانچ دن کا ریمانڈ دے گی۔


بدعنوانی پر نگرانی رکھنے والی اس تنظیم نے رینجرز کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کو جائر قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر، ذرائع نے بتایا کہ خان کو این اے بی کے راولپنڈی/ اسلام آباد ریجنل ہیڈکوارٹر میں "آرام دہ ماحول" میں حراست میں لیا گیا تھا۔

عمران خان کے ساتھ "سخت سلوک" نہیں کیا جائے گا بلکہ ان سے صرف اس کیس میں ان کے مبینہ ملوث ہونے اور مالی فوائد حاصل کرنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ایک سرکاری بیان میں این اے بی نے عمران خان کے خلاف کیس کی تفصیل بھی دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔