پاکستان: خیبر پختونخواں میں زوردار دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک، 15 زخمیوں میں 5 کی حالت سنگین

دھماکہ پشن ضلع کے صدر بازار میں سرخب چوک کے قریب ہوا، 2 بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ ایک خاتون علاج کے دوران انتقال کر گئی۔

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں ایک بار پھر زوردار دھماکہ کی خبر سامنے آ رہی ہے جس میں تین افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ معاملہ بلوچستان علاقہ کے خیبر پختونخواں کا ہے جہاں ایک بازار میں ہفتہ کے روز خوفناک دھماکہ ہوا جس سے پورے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ اس دھماکے میں ایک خاتون اور دو بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ علاوہ ازیں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن میں سے 5 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے ذریعہ دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ پشن ضلع کے صدر بازار میں سرخب چوک کے قریب ہوا۔ دو بچوں کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی اور 16 زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی جس سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کو کوئٹہ واقع ٹراما سنٹر لے جایا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ دراصل پولیس افسران اور جانچ چوکیوں پر حملوں کے سلسلہ کی تازہ کڑی ہے۔ 2022 میں جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد ممنوعہ شورش پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سیکورٹی فورسز کے حملے بڑھے ہیں جس سے علاقے میں خوف کا ماحول رہتا ہے۔ تازہ حملہ کے تعلق سے پشن تھانہ انچارج مجیب الرحمن کا کہنا ہے کہ دو زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت سنگین ہے۔ مجیب الرحمن نے یہ بھی جانکاری دی کہ دھماکہ خیز مادہ موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے قریب کھڑی تین گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) اور اینٹی بم اسکواڈ جانچ کے لیے ثبوت جمع کرنے جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔