پاکستان: حمزہ شہباز کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری ایک بار پھر ملتوی

متعدد رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر کے دفتر سے زبانی ہدایات ملنے کے بعد حلف برداری کی تمام تیاریاں کر لی گئی تھیں، حالانکہ اس حوالے سے کوئی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا تھا۔

حمزہ شہباز، تصویر آئی اے این ایس
حمزہ شہباز، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری تمام تر تیاریوں کے باوجود دوسری بار بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ مقامی اخبار دی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حمزہ کی ہفتہ کی رات سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کی توقع تھی۔ وہ لاہور میں واقع گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں انہیں عہدے کا حلف دلانے والے تھے لیکن صادق سنجرانی کے لاہور نہ پہنچنے کی وجہ سے تقریب کو ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑا۔

متعدد رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر کے دفتر سے زبانی ہدایات ملنے کے بعد حلف برداری کی تمام تیاریاں کر لی گئی تھیں، حالانکہ اس حوالے سے کوئی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا تھا۔ تقریب حلف برداری کی منسوخی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔