پاکستان حکومت نواز اور زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے: پی پی پی

شہباز شریف نے کہا ’’یہ قدم سیاسی دشمنی کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایک مریض کو علاج سے دور رکھنا، اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ -نواز (پی ایم ایل -این) کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف نے پاکستان حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، کیونکہ وہ ان لیڈروں کو جائز سہولیات مہیا نہیں کرا رہی ہے۔

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کے رویہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے، پی ایم ایل-این کے صدر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سابق وزیراعظم کو جائز طبی سہولیات مہیا نہیں کرا رہی ہے بلکہ انہیں کارڈیک ایمبولینس تک دینے سے انکار کردیا۔


شہباز شریف نے کہا ’’یہ قدم سیاسی دشمنی کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایک مریض کو علاج سے دور رکھنا، اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم کے نجی ڈاکٹر عدنان خان نے پنجاب کے چیف سکریٹری کو لکھے ایک خط میں حکومت سے شریف کو مسلسل خصوصی طبی نگرانی میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف کو مناسب طبی سہولیات، جو کئی پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے ہیں، نہیں دی جا رہی ہیں۔ اور صحت سے متعلق ان پریشانیوں کا علاج جیل میں ممکن نہیں ہے۔ پی پی پی جنرل سکریٹری نیئر حسین بخاری اور اطلاعات کی سکریٹری ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کےسلسلے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں فوری طورپر طبی امداد کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کسی کی زندگی کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ عدالت کو اس قسم کے خصوصی طور پر خراب برتاؤ کا نوٹس لینا چاہیے، جس کے ذریعہ خان اپنے سیاسی فریقوں کو نشانہ بناکر اپنے عہدے اور طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملس معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ آصف زرداری جھوٹے بینک اکاؤنٹ معاملے میں عدالتی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں بند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔