پاکستان پولیو کے خلاف ’جنگ‘ جیتنے میں ناکام، 2 تازہ سمیت 64 معاملات کا انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ماہ کی بچی اور ایک 23 ماہ کے بچے کی پوليو رپورٹوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس ملک میں اس سال پوليو کے اب تک 48 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔

فائل تصویر
فائل تصویر
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں بدھ کو پوليو کے دو مزید معاملے سامنے آئے جس کے بعد ملک میں پوليو سے متاثر بچوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی پوليو سے متاثر ممالک کی فہرست میں صرف پاکستان اور افغانستان ہی شامل ہیں۔

اس فہرست میں ہونے کی وجہ سے سنہ 2014 سے پاکستان کے ہر شہری کو بیرون ممالک جانے کے لئے پوليو ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لے کر جانا ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ماہ کی بچی اور ایک 23 ماہ کے بچے کی پوليو رپورٹوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس ملک میں اس سال پوليو کے اب تک 48 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔


’ڈان‘ کے مطابق ایک پولیو ویکسی نیشن پروگرام کے افسر نے کہا ’’بچی کو پاؤں میں فالج ہے اور وہ لکی مروت ضلع کی رہنے والی ہے۔ پوليو کے وائرس کی وجہ سے وہ اس بیماری سے متاثر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 23 ماہ کا بچہ تورغر ضلع کا ہے جو اس سے متاثر ہے۔

انہوں نے بتایا کی دونوں معاملے میں والدین نے بچوں کو پوليو کی خوراک نہیں پلائی تھی۔ واضح ر ہے کہ پوليو کے خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر اثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ یہ وائرس جسم کے اعصابی نظام میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے کسی بھی حصہ میں فالج ہو سکتا ہے اور یہاں تک کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔