عمران کا الزام امریکہ سازش رچ رہا ہے ، جنرل باجوہ امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کے حامی

پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے وہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات توڑنے کی قیمت ادا نہیں کرے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جن کو ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے وہ امریکہ پر الزام لگا رہے ہیں کہ امریکہ ان کی حکومت کے خلاف سازش رچ رہا ہے اور دوسری طرف فوج امریکہ کے ساتھ رشتوں کی مضبوطی کی بات کر رہا ہے۔

واضح رہےپاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتے کو کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے وہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات توڑنے کی قیمت ادا نہیں کرے گا۔


جنرل باجوہ نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ بہترین اور اسٹریٹجک تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ سب سے بڑی برآمدات کا بازار بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ،'ہم باہمی تعلقات کو متاثر کیے بغیر دونوں ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسیع اورفروغ دینا چاہتے ہیں'۔

یوکرین کے مسئلے پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ فوری جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔


دی نیوز انٹرنیشنل نے جنرل باجوہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کےتئیں ملک کے پابند عہد ہونے سےظاہر ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔