پاکستان: سخت احتجاج کے بعد تعلیمی اداروں میں ہولی کھیلنے پر پابندی کا فیصلہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے لیا واپس

اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے قبل کے اپنے نوٹس میں کہا تھا کہ کالج کے کیمپس میں اسلامی اقدار کے ختم ہونے سے جڑی کئی طرح کی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو بہت افسوسناک ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ہایر ایجوکیشن کمیشن) نے جمعرات کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں ہولی کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ دراصل تعلیمی اداروں میں ہولی تہوار منانے پر پابندی عائد کیے جانے کی خبر جیسے ہی سامنے آئی، اس کی سخت مخالفت بھی شروع ہو گئی۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے اس فیصلے کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

دراصل قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا کے ذریعہ 12 جون کو احاطہ میں ہولی منانے اور اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ دن بعد اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے یونیورسٹیوں میں ہولی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ صادر کر دیا تھا۔ رواں ماہ کے شروع میں اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کی ہولی تقریب میں طلبا کالج کیمپس میں رنگوں سے ہولی کھیلتے اور جشن مناتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام یونیورسٹی کے ایک غیر سیاسی و ثقافتی ادارہ مہران اسٹوڈنٹس کونسل کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ میں ایک کٹر پسند اسلامی طلبا تنظیم کے اراکین نے پنجاب یونیورسٹی احاطہ میں ہولی کی مخالفت کرتے ہوئے کم از کم 15 ہندو طلبا کو زخمی کر دیا تھا۔


اس طرح کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنے نوٹس میں کہا تھا کہ کالج کے کیمپس میں اسلامی اقدار کے ختم ہونے سے جڑی کئی طرح کی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں ملک کے سماجی و ثقافتی اقدار سے پوری طرح الگ ہیں اور ملک کی اسلامی شناخت کو مسخ کرتی ہیں۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’’اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ثقافتی، نسلی اور مذہبی تنوع ایک مشترکہ اور روادار سماج کی طرف لے جاتی ہے جہاں سبھی مذاہب اور عقیدوں کا گہرائی سے احترام ہوتا ہے۔ حالانکہ حد سے زیادہ آگے بڑھنے سے انھیں روکنا ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔